شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے دفتر سے استعفیٰ دے دیا

 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق شاہد خاقان جو پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں شامل ہیں اور پاناما پیپرز اسکینڈل میں عدالت کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد وزیر اعظم کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، نے حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی قیادت کی جانب سے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کرنے کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کے طویل عرصے سے پارٹی کی پالیسیوں سے شدید اختلافات تھے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کی جانب سے عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد کے ووٹ سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز شریف کابینہ میں وزارت یا کوئی اور عہدہ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


Previous Post Next Post

Contact Form