لاہور ہائی کورٹ نے گجرات کو ڈویژن کے طور پر بحال کر دیا

 


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نگراں پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے گجرات کو ڈویژن اور وزیرآباد کو ضلع کا درجہ دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی اور نگران پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کے دیگر مدعا علیہان کو بھی نوٹس ز جاری کردیئے۔

محسن نقوی کی زیر قیادت نگران حکومت نے 15 فروری کو گجرات، مری، وزیر آباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کے اضلاع کے علاوہ جلال پور جٹاں اور کنجاہ تحصیلوں کے نئے انتظامی ڈویژن کے قیام کے نوٹیفکیشن کو صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد تک معطل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ سال صوبے میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا تھا۔


Previous Post Next Post

Contact Form