پاکستان اور بھارت میں بڑے زلزلے کا خطرہ؟

 


پاکستان میں سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک سمیت جنوبی ایشیائی خطے میں ایک بڑا زلزلہ آنے کا امکان ہے۔


ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب خود کو 'سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ای او ایس)' کہلانے والی ایک تنظیم کے ٹویٹر ہینڈل نے چاند کی سرگرمی، سیاروں کے محل وقوع اور جیومیٹری اور دیگر آسمانی اشیاء کی بنیاد پر جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں زلزلے کی سرگرمی کی پیش گوئی کی۔


"جامنی بینڈ میں یا اس کے آس پاس 1-6 دنوں میں مضبوط زلزلے کی سرگرمی کا امکان ہے. یہ ایک تخمینہ ہے. دیگر علاقوں کو اس سے باہر نہیں رکھا گیا ہے۔

اس 'پیش گوئی' کے بعد اسی اکاؤنٹ نے ہالینڈ کے 'زلزلہ کے ماہر' فرینک ہوگربیٹس کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں پاکستان، افغانستان اور بھارت سمیت 'ممکنہ' علاقوں کی نشاندہی کی گئی تھی جہاں زلزلے کی سرگرمیوں کا امکان ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form