لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہوئی۔
اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے کے پی اور پنجاب انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔
صدر مملکت عارف علوی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کا شیڈول فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔