لوئر کوہستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئر کوہستان میں گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سری پتن میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ آگ کی شدت کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
جنوری کے مہینے میں کوئٹہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
آگ اس وقت لگی جب اہل خانہ نے سرد موسم سے لڑنے کے لئے ہیٹر پر چلنے کی کوشش کی لیکن گیس لیکج کی وجہ سے گھر پھٹ گیا۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شناخت نہیں ہوسکی۔