کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں فلور ملز کی ہڑتال کے بعد شہر میں آٹے کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
کراچی میں آٹے کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے کیونکہ فلور ملز کی ہڑتالوں کی وجہ سے اجناس مارکیٹ سے غائب ہو رہی ہیں۔
فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین چوہدری عامر نے کہا کہ کراچی میں 90 فلور ملز بند ہیں جبکہ محکمہ خوراک سندھ انہیں ملیں کھولنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کراچی میں فلور ملز غیر قانونی چھاپوں کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر ہیں۔
ایسوسی ایشن کے ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کراچی اور نواب شاہ میں حکام نے 6 فلور ملز کو 'غیر قانونی' طور پر سیل کیا۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے فلور ملز کھولنے اور سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
مالکان نے مطالبات پورے ہونے تک سندھ بھر کی فلور ملز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔