حکومت نے کم از کم اجرت بڑھا کر 32 ہزار روپے کر دی

 


لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کر دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم اجرت 7 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے کردی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ کم از کم اجرت پہلے 25,000 مقرر کی گئی تھی۔

گزشتہ سال پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت نے 15 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ 15 فیصد امتیازی الاؤنس کا اعلان کیا ہے جو بعض سرکاری محکموں کے ملازمین کو ملے گا۔ صوبائی کابینہ نے پنشن میں 5 فیصد اضافے کے مجوزہ اضافے کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی۔


Previous Post Next Post

Contact Form