پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 70 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
منگل اور بدھ کو ہونے والے واقعات میں عمران خان کے سیکڑوں حامیوں نے لاٹھیوں، لوہے کی سلاخوں اور گولیوں سے لیس ہو کر ان کے لاہور کے گھر کو گھیر لیا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والی سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کی۔
اس تعطل میں عارضی طور پر اس وقت کمی آئی جب لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق کرکٹ اسٹار کی گرفتاری کے لیے آپریشن ملتوی کرنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے 9 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی جبکہ پولیس کو زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے متعلق ان کے اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر کی تحقیقات کرنے کی بھی اجازت دی تھی۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہینڈلرز ہمارے کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔