آئندہ 72 گھنٹے انتخابات کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، شیخ رشید

 

عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ 30 اپریل تک اپنے کرپشن کیسز بند کرائیں یا جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 72 گھنٹے انتخابات کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو طاقت کے زور پر نہیں نکالا جا سکتا۔



اے ایم ایل کے سربراہ نے کہا کہ نگران حکومت کی مدت 90 دن میں ختم ہوجائے گی۔ 'گروپ آف 13' کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے کافی ارکان نہیں تھے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے زمان پارک سے صرف کلاشنکوف برآمد کی، توپ نہیں۔ ''کسی کو اس غریب کی پرواہ نہیں ہے جو مصیبت میں مر رہا ہے۔ عوام نواز شریف کا انتظار کرتے ہوئے تھک جائیں گے۔


سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین نے پاکستان کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دونوں ممالک پاکستان سے معاشی اصلاحات متعارف کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار تین ماہ میں مذاکرات مکمل نہیں کرسکے۔ انہیں ڈالر کی قیمت کو 200 روپے تک لانا پڑا لیکن اس کے برعکس اس کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی۔ 

Previous Post Next Post

Contact Form