دھمکیاں کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری میں توسیع

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی عدالت سے چلے گئے جس کے بعد کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی اں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 20 مارچ تک معطل کردیے تھے۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے انہیں 20 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت نے خاتون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر پولیس افسران کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے سے متعلق کیس میں عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
جج کو دھمکیاں دینے کا کیس
پی ٹی آئی چیئرمین نے 20 اگست کو شہباز گل پر مبینہ حراست میں تشدد پر پولیس اور عدلیہ کی مذمت کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر اکبر ناصر خان، ڈی آئی جی اور اے ڈی اینڈ ایس جے زیبا چوہدری کے خلاف مقدمات درج کرے گی۔

ان کے خلاف تعزیرات پاکستان (پی پی سی) اور انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی۔


Previous Post Next Post

Contact Form