پولیس کے ساتھ گھنٹوں کی جھڑپ کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا

 


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور حامیوں نے زمان پارک لاہور کا کنٹرول سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی کیونکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کی رہائش گاہ اور کینال روڈ کی جانب جانے والے راستے کا محاصرہ کر لیا۔
زمان پارک کا کنٹرول سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں شرکت نہ کرنے پر لاہور پہنچ گئی۔

اے ڈی ایس جے ظفر اقبال کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کردیے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی سربراہ کو گرفتار کرکے 18 مارچ تک عدالت میں پیش کیا جائے۔
ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ بعد ازاں لاہور میں زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ کے باہر پارٹی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر جمع ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔


Previous Post Next Post

Contact Form