لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران خان کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد میں 5 اور لاہور میں 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔ عمران خان نے لاہور میں دائر مقدمات میں 27 مارچ تک ضمانت حاصل کی جبکہ اسلام آباد میں 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت 24 مارچ تک منظور کی گئی۔
عدالت نے سرور روڈ تھانے کے کیس میں عمران خان کی ضمانت بھی منظور کرلی۔
اس سے قبل عمران خان سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان لاہور ہائی کورٹ پہنچے تھے۔ ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس سمیت متعدد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کو شام ساڑھے 5 بجے تک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درج 9 مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔