شارجہ میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی قیادت راشد خان کریں گے

 

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت راشد خان کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں کی سیریز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا کہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کر رہی ہے اور سلیکٹرز نے سیریز کے لیے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور اپنی قوم کا نام روشن کرے گی۔
نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مستعفی ہونے والے سابق کپتان محمد نبی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اوپننگ بلے باز حضرت اللہ زازئی اور مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر صدیق اللہ اٹل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ سیریز میں افغانستان کی جانب سے ڈیبیو کرسکتے ہیں۔
اسکواڈ
شاداب خان (کپتان)، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان۔

افغانستان: راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب اللہ زدران، افسر زازئی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، فرید احمد، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق۔


Previous Post Next Post

Contact Form