افغانستان کے لیے سابق امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے پاکستان کو ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کارروائی سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
سابق امریکی سفارت کار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل قرار دینے اور پی ٹی آئی کو آئندہ چند روز میں نااہل قرار دینے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ایک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سلامتی کے تین بحرانوں کو مزید گہرا کریں گے۔ پہلے ہی کچھ ممالک نے منصوبہ بند سرمایہ کاری کو معطل کر دیا ہے۔