یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قوم آج یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کیا جائے گا اور اس کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

یہ دن 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی تاریخی قرارداد لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا ایجنڈا طے کیا تھا۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس توپوں کی سلامی اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اور اس کا مستقبل آئین کی روح پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان عظیم بلندیوں کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہوگا اور اپنے آباؤ اجداد کی وراثت کے مطابق جدوجہد کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام یقینی طور پر بیسویں صدی کا معجزہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے رکن کی حیثیت سے پاکستان نے انسانیت کو درپیش مسائل کے حل اور عالمی امن کے قیام میں ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک کا کردار ادا کیا ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form