پاکستان کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کا خیرمقدم

 


پاکستان نے عوامی جمہوریہ چین کی مدد سے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں جو تعمیری روابط اور بامعنی مذاکرات کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم اس مثبت پیش رفت پر سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی دانشمندانہ قیادت کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان خلیج کو کم کرنے کی کوششوں کی مسلسل حمایت اور ہم آہنگی کی تاریخ کے ساتھ پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے لئے ایک نمونہ کی وضاحت کرے گا۔


Previous Post Next Post

Contact Form