کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
رمضان المبارک میں سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں کلاسیں صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوں گی اور پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہیں گی۔
جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہوں گے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ اوقاف پشاور کی عمارت میں ہوگا۔
زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔ کمیٹی برائے اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہوگا۔
دریں اثنا پی ایم ڈی نے 22 مارچ (29 شعبان 1444ہجری) کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔