پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات ملتوی کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان اور مشتاق غنی نے مشترکہ آئینی درخواست دائر کی ہے۔


اسد عمر، میاں محمود الرشید اور عبدالرحمٰن مشترکہ درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔


پی ٹی آئی کی درخواست میں وزارت پارلیمانی امور، وزارت قانون اور کابینہ کے ساتھ وفاق، پنجاب اور کے پی کے کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔


اسلام آباد کے رہائشی جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنر خیبر پختونخوا اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو پنجاب اور کے پی میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام ریاستی ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں اور عدم تعمیل آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت ہوگی۔

Previous Post Next Post

Contact Form