کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت شہریوں سے زرعی اور پراپرٹی ٹیکس وصول نہیں کرتی، انہوں نے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وزیر خزانہ کے عہدے پر کام کرنے والا شخص ٹیکس سے متعلق معاملات سے لاعلم ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سندھ ریونیو بورڈ آئین میں 18 ویں ترمیم کے بعد سالانہ 160 ارب روپے ٹیکس وصول کرتا ہے، اس طرح کے بیانات جاری کرنے سے پہلے حقائق اور اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کی جانی چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ فیڈرل ریونیو بورڈ (ایف بی آر) اپنی ذمہ داریاں درست طریقے سے انجام نہیں دے رہا ہے۔