لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زمان پارک میں پیش آنے والی صورتحال کا نوٹس لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے چیف جسٹس سے زمان پارک کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس آپریشن روکنے پر زور دیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمران خان کی گرفتاری کے معاملات پر از خود نوٹس لیں اور پولیس آپریشن روکا جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 14, 2023
فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام 'سوال یہ ہے' میں گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کھلے عام عمران خان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف انہوں نے (حکومت نے) انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچی۔
پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ وہ انتخابات کے لیے فنڈز نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں۔