توشہ خانہ کے ریکارڈ سے بڑے سیاستدانوں کے انکشاف کے بعد حکومت نے نئی پالیسی کا اعلان کردیا

 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نئی توشہ خانہ پالیسی کے تحت صدور، وزرائے اعظم، کابینہ کے ارکان، ججز، سول اور ملٹری افسران پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف خریدنے پر پابندی عائد کردی۔


تحائف کی قبولیت اور تصفیے کے لئے نیا 'توشہ خانہ طریقہ کار، 2023' میں وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے نئی ہدایات شامل ہیں جن پر عمل کرنا ہے۔


نئی پالیسی کے تحت حکومت نے صدر، وزیراعظم، کابینہ ارکان، ججز، سول اور ملٹری افسران سمیت اعلیٰ حکام کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، گھڑیاں اور زیورات جیسے تحائف پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

میمو میں کہا گیا ہے کہ 300 امریکی ڈالر تک مالیت کے تحائف وصول کنندہ کو اس کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق واجب الادا ادائیگی کے بعد اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس حد سے تجاوز کرنے والے تحفے براہ راست ریاستی / توشہ خانہ کی جائیداد بن جائیں گے جنہیں توشہ خانہ طریقہ کار کے مطابق جمع کرایا جائے گا اور نمٹایا جائے گا۔


گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک کے ملازمین غیر ملکی معززین سے تحفے کے طور پر نقد رقم وصول کرسکیں گے۔

Previous Post Next Post

Contact Form