الیکشن کمیشن کو پنجاب انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا حکم

 



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وکیل اظہر صدیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ آئین و قانون کے منافی اور توہین عدالت ہے۔

ایڈوکیٹ اظہر، جو جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین بھی ہیں، نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔


سپریم کورٹ کے وکیل نے لکھا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو واضح اور شفاف انتخابات کروانا ہیں اور سپریم کورٹ نے اس حوالے سے واضح حکم دیا ہے۔


ایڈوکیٹ اظہر نے اپنے خط میں لکھا کہ انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنا بھی آئین اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔


ایڈوکیٹ اظہر کے مطابق الیکشن کمیشن 30 اپریل کو انتخابات کرانے کے انتظامات مکمل کرے۔

Previous Post Next Post

Contact Form