کراچی: تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مذہبی رہنما عبدالقیوم صوفی کو کرائے کے قاتلوں نے قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مذہبی رہنما عبدالقیوم صوفی کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس قتل میں استعمال ہونے والی گولیوں کے گولے ماضی کے کسی بھی واقعے سے میل نہیں کھاتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے حملہ کرنے سے قبل ریکی کی تھی اور انہیں علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کے بارے میں معلومات تھیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عبدالقیوم صوفی پر حملہ کرنے والے ملزمان نے ہیلمٹ اور ماسک پہنا ہوا تھا۔ وہ قتل کے دن صبح سے ہی موقع پر موجود تھے۔
کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے مذہبی اسکالر مولانا عبدالقیوم صوفی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن مولانا عبدالقیوم صوفی کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی اسکالر کو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ مرحوم جامع مسجد محمدیہ کے نورانی اسلامک سنٹر کے سربراہ بھی تھے۔