چوہدری پرویزالٰہی پی ٹی آئی کے صدر مقرر

 



لاہور:(پاک آنلائن نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی پیشکش کے بعد چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 10 سابق ایم پی ایز نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے ساتھیوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، الٰہی اور ان کے ساتھیوں نے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے صدر ہوں گے۔

پرویز الٰہی نے عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے حامیوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں انضمام کا اعلان کیا ہے۔

پرویز الٰہی کے اقدام کے بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے 16 جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ پرویز الٰہی کو 26 جنوری کو لاہور میں اجلاس بلانے کا نوٹس بھی دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سے ہاتھ ملانے کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی۔ پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی نے عمران خان سے ہاتھ ملایا جبکہ چوہدری شجاعت، ان کے بیٹے چوہدری سالک اور پی ٹی آئی حکومت میں سابق وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی۔


Previous Post Next Post

Contact Form