عرفان قادر نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وکیل عرفان قادر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عرفان قادر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مقرر کیا تھا۔
اس سے قبل بیرسٹر شہزاد الٰہی نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شہزاد الٰہی کا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 2 فروری کو ان کی تقرری کی تصدیق کے تقریبا سات ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form