پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان کے جلسے کو کامیاب بنانے پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کو لاک ڈاؤن کرنے اور ہمارے 2000 کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے عوام بڑی تعداد میں ہمارے چھٹے مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے آئے۔ میں خاص طور پر اپنے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ایک بار پھر مایوس نہیں کیا۔ تم پر فخر ہے۔''
Despite cabal of crooks locking down Lahore (see map) & arresting 2000 of our workers, people of Lahore came in huge numbers to make our 6th Minar-i-Pakistan jalsa a great success. I want to especially thank my Lahorites for not letting me down yet again. Proud of you. pic.twitter.com/rrRiRx5uSl
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 26, 2023