بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد میں آٹے کے تھیلے کی مفت تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بہاولپور، ملتان اور لودھراں کے مختلف فلور سینٹرز کا دورہ کیا۔
وزیراعظم نے بہاولپور میں عباسیہ ہائی سکول اور ڈرنگ اسٹیڈیم میں قائم آٹے کی تقسیم کے مراکز کا دورہ کیا اور تقسیم کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے عمر رسیدہ اور بیمار افراد کو ترجیحی بنیادوں پر مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مختلف لوگوں خصوصا عمر رسیدہ افراد اور خواتین سے بھی بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔