ایف آئی اے نے ایم ایل کیس میں محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا

 

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بھٹی کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا اور عدالت نے ملزم کو 25 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ وڑائچ نے بھٹی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بھٹی کی نمائندگی کرنے والے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار ایڈووکیٹ نے ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ محمد خان بھٹی کو سیاسی انتقام لینے کے لیے مختلف مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کو 21 مارچ (منگل) کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کی عدالت سے ضمانت ملی تھی۔


Previous Post Next Post

Contact Form