نیویارک(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران مبینہ طور پر خفیہ رقم کی ادائیگی کے الزام میں ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے نیویارک سٹی میں کارکنوں نے مین ہیٹن کی ایک عدالت کے ارد گرد رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
یہ کسی بھی امریکی صدر کے خلاف پہلا فوجداری مقدمہ ہو گا۔ ہفتے کے روز ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز پر زور دیا تھا کہ وہ ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں۔
احتجاج کی اپنی کال میں ٹرمپ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے خدشات کا اظہار کیا کہ ان کے حامی 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں امریکی کیپیٹل پر ہونے والے حملے کی طرح تشدد میں ملوث ہو سکتے ہیں۔