وزیراعظم بلاول بھٹو کا معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اجتماعی اقدامات پر زور

 


اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو موسمیاتی بحران، کورونا وائرس کی وبا، مشکل معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت خارجہ میں سفارتی عملے کے اعزاز میں دیئے گئے بین المذاہب افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسلام آباد میں مقیم سفیروں، ہائی کمشنرز اور مشنز کے سربراہان نے افطار میں شرکت کی۔
تقریب میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان، وزرا اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مہمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی وں کی تباہ کاریوں کے نتائج کا سامنا ہے جس کے بعد کوویڈ 19 وبائی امراض کے تناظر میں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعمیر نو اور بحالی کا اہم کام ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form