لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی سفارت کار فوزیہ یونس کو ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔
فوزیہ یونس جو اس وقت اسلام آباد میں ایک سینئر برطانوی سفارتکار کے طور پر کام کر رہی ہیں، جلد ہی اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے کینیڈا روانہ ہوں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل کے طور پر تعینات ہونے پر فخر ہے۔ خاص لمحہ ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پہلی بار ہے (لیکن اعداد و شمار نہیں ہیں) کہ ایک برطانوی مسلمان خاتون کو سفارتی عہدے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ میں آخری نہیں ہوں گا.
Job News: Privileged to be appointed as His Majesty's British Consul General to Toronto 🇨🇦
— Fouzia Younis (@YounisFouzia) March 24, 2023
Special moment as we think it's the 1st time (but don't have data) that a British Muslim woman has been appointed as Head of a 🇬🇧 Diplomatic Post.
I won't be the last 🙌🏽
🧵 pic.twitter.com/JrBibuYxK3