لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی جانب سے 'تھریٹ الرٹ' جاری کیے جانے کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

 


الرٹ میں حکومت نے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد لے کر دہشت گرد لاہور پہنچ گئے ہیں اور وہ یا تو سیاسی ریلیوں کو نشانہ بنائیں گے یا ان تقریبات کی سیکیورٹی کے لیے تعینات قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنائیں گے۔

جلسے کی تیاریوں کے دوران حکومت نے مینار پاکستان کی جانب جانے والے راستے میں کنٹینرز لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے جلسوں میں شرکت کے خواہشمند افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاہم اپنے بیان میں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو رکاوٹوں کے ذریعے ریلی میں جانے سے نہیں روکا جا رہا بلکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان اقدامات کے ذریعے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو ریلی میں شرکت سے نہیں روکا جا رہا اور حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

راوی پل اور ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے راستے بند ہیں جبکہ شہر کی شاہ عالم مارکیٹ میں بھی کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form