اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔
شکایات اور دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی وجہ سے 20 یوسیز کے نتائج روک دیے گئے ہیں۔
حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 84، جماعت اسلامی نے 84 اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 40 نشستیں حاصل کیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 5، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 1 نشست حاصل کی۔
کراچی میں 246 یوسیز ہیں تاہم 11 امیدواروں کے انتقال کے باعث 235 یوسیز میں انتخابات ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل مکمل کرنے کے لیے کراچی کی بقیہ 11 یونین کونسلوں میں ابھی تک پولنگ نہیں کرائی ہے۔
میئر کے انتخاب کے لئے 124 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔