اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئی۔
اسلام آباد کی ایک عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 28 فروری کو سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے متعدد ٹویٹس میں کہا کہ سابق وزیراعظم گرفتاری سے بچ رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد خان کو گرفتار کیا جائے گا۔
عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 5, 2023
لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔
عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
1/2