عمران خان پر عدالتی ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمہ درج

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف توشہ خانہ کیس میں پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔


یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کی دفعہ 7 (دہشت گردی کی کارروائیوں کی سزا) سمیت جرائم کی مختلف دفعات کے تحت محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں میں علی امین گنڈاپور، مراد سعید، عامر محمود کیانی، اسد قیصر، شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب خان، علی نواز اعوان، حسان نیازی اور دیگر شامل ہیں۔


ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس چیک پوسٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ کو نقصان پہنچایا۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن پتھروں سے لیس تھے جنہیں انہوں نے ڈھوک کشمیری پولیس اسٹیشن کی چیک پوسٹ پر پھینکا۔ انہوں نے چیک پوسٹ پر بیریئرز اور خیموں کو بھی نذر آتش کیا۔

Previous Post Next Post

Contact Form