سکھر: روہڑی میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

 


سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھر میں دو مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ حادثہ سکھر کے علاقے روہڑی کے قریب پیش آیا جہاں دو مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں۔

جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سترہ شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Source : Ary News


Previous Post Next Post

Contact Form