حکمران اتحاد جماعت اسلامی کی مذاکرات کی پیشکش پر غور کرے گا

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی سیاسی صورتحال اور جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات ی کوششوں پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں موجودہ سیاسی و آئینی بحران پر مشاورت کی جائے گی اور اس حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے جنہوں نے حکومت اور عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے درمیان تعطل کے خاتمے کے لیے عید الفطر کے بعد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔


Previous Post Next Post

Contact Form