مردم شماری 2023: منتخب میٹروپولیٹن شہروں میں آبادی کی تعداد میں دوسری بار اضافہ

 


پاکستان شماریات بیورو (پی بی ایس) نے مردم شماری کے بقیہ کام کو مکمل کرنے اور 100 فیصد کوریج کو یقینی بنانے کے لیے جاری ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں دوسری بار 15 اپریل تک توسیع کردی۔


پی بی ایس کے مطابق ملک کی ساتویں مردم شماری کا کام مکمل کرنے کی تاریخ میں چیف مردم شماری کمشنر نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ، گلگت اور کراچی سمیت میٹروپولیٹن شہروں میں توسیع کردی ہے۔ 


بلوچستان کے 13 شہروں میں مردم شماری کی تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔


یہ دوسرا موقع ہے جب آبادی کی گنتی کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل پی بی ایس نے اپنی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے بقیہ کام کو مکمل کرنے اور مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں سے شہروں کی تفصیلات اور باقی ماندہ کام مکمل کرنے کے لیے درکار اضافی وقت مانگا گیا تاکہ مردم شماری کے عمل کو صرف ان شہروں کے لیے مخصوص بنیادوں پر توسیع دی جا سکے جہاں مردم شماری کا کام ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔


اگر گنتی کرنے والوں نے ابھی تک دورہ نہیں کیا ہے تو پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری مکمل کرنے کا کام انجام دینے والے وفاقی ادارے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ٹول فری نمبر 0800-57574 کے ذریعے مطلع کریں، جو 24/7 فعال رہے گا۔ 

Previous Post Next Post

Contact Form