سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود قومی اسمبلی نے پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز کی تحریک مسترد کردی

 


اسلام آباد:سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کی جانب سے بھیجی گئی تحریک منظور کرلی۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی تحریک میں سفارش کی تھی کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز جاری نہ کیے جائیں۔ اس کے جواب میں کابینہ نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جسے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے منظور کرلیا۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا ہے جسے آئین کے آرٹیکل 82 (2) اور 84 کے تحت اضافی اخراجات کی منظوری یا نامنظور کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں چارجڈ اخراجات کے علاوہ رقم ایوان کی منظوری کے بعد ہی دی جاسکتی ہے کیونکہ اس سلسلے میں کسی دوسرے ادارے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں اس کی منظوری حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن قائمہ کمیٹی نے فنانس ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس معاملے کو وفاقی کابینہ میں اٹھائے اور مطالبہ یا بل کی شکل میں اس پر غور کرے۔

انہوں نے کہا کہ مناسب فورم قومی اسمبلی ہے جو وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے اخراجات کی منظوری دیتا ہے اور اسی وجہ سے کابینہ نے یہ معاملہ ایوان کو بھیج دیا ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form