اب آپ صرف 60,000 روپے میں چین کا سفر کر سکتے ہیں

 

پاکستان میں ایک نجی بس سروس نے عید الفطر کے بعد اسلام آباد اور چین کے شہر تاشکرگان کے درمیان اپنی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے ایک نمائندے نے گوادر پرو کو بتایا کہ اسلام آباد سے تاشکرگان تک سروس 13 مئی 2023 سے شروع ہوگی۔



پہلے مرحلے میں 28 سیٹوں کی گنجائش والی منی اتونگ بس چلائی جائے گی۔ اس سفر میں تقریبا 38 گھنٹے لگیں گے جس میں امیگریشن کا عمل بھی شامل ہے۔ مسافر سوسٹ بارڈر پر ایک رات بھی قیام کریں گے۔

کرایہ کا تخمینہ ۶۰ ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ نمائندے کے مطابق سفر کے لیے ضروری شرائط میں اصل پاسپورٹ اور کاپی، اس کی کاپی کے ساتھ درست اصل ویزا اور چین کا دعوت نامہ (ویزا کیٹیگری) شامل ہیں۔


یہ سروس ان تمام لوگوں کے لئے کھلی ہے جو کاروباری اور سرکاری امور پر یا سیاحوں کے طور پر چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ کمپنی دونوں ممالک کے لوگوں میں اس کی ضرورت اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سروس کو وسعت دینے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form