مارچ میں تقریبا 70 ہزار پاکستانیوں نے روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ دیا

 

مارچ کے مہینے میں مجموعی طور پر 69 ہزار 231 پاکستانیوں نے بیرون ملک بہتر معاشی امکانات کی تلاش میں ملک چھوڑا کیونکہ پاکستان ریکارڈ افراط زر سے نبرد آزما ہے۔



بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں کیلنڈر سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ایک لاکھ 96 ہزار 631 پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹریشن کروائی۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلے تین ماہ میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 83 ہزار 205 مزدور تھے جبکہ 42 ہزار 960 ڈرائیور تھے۔ ملک چھوڑنے والوں میں 2140 انجینئرز، 1935 اکاؤنٹنٹس، 790 ڈاکٹرز اور 330 اساتذہ بھی شامل ہیں۔


ان میں سے 92 ہزار 190 افراد نے سعودی عرب، 46 ہزار 262 نے متحدہ عرب امارات، 19 ہزار 900 نے قطر اور ایک لاکھ 62 ہزار 90 افراد نے پاکستان چھوڑ کر عمان کا رخ کیا۔


یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار ان افراد سے متعلق ہیں جنہوں نے بیورو میں اندراج کرایا ہے۔ وہ لوگ جو تعلیم کے لئے یا دیگر راستوں جیسے براہ راست امیگریشن کے ذریعے بیرون ملک جاتے ہیں وہ اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔


Source : ProPakistani

Previous Post Next Post

Contact Form