عمران خان نے غداری کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت کی سماعت آج کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے عدالت سے بغاوت کے معاملے میں ان کی ضمانت قبول کرنے کی بھی درخواست کی۔

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کو جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد بھی خصوصی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

Previous Post Next Post

Contact Form