الیکشن کمیشن نے الیکشن فنڈز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی


 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے یہ رپورٹ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرائی۔


الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق الیکشن کمیشن کو دو صوبوں میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے موصول نہیں ہوئے۔ ...

عید الفطر سے قبل گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے انتخابی فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو 26 اپریل کو بات چیت کرنے اور اسٹیک ہولڈرز کو سمجھوتے تک پہنچنے کا موقع دینے کے بعد 27 اپریل تک جواب دینے کی بھی ہدایت دی۔


سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلا رابطہ 19 اپریل کو ہوا تھا اور 26 اپریل کو اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


وفاقی وزراء ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات کے مجاز نہیں ہیں۔


بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج کی سماعت میں مناسب فیصلہ جاری کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کوئی ٹائم لائن نہیں دے گی۔

Previous Post Next Post

Contact Form