اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو مقدمات کے خلاف متعلقہ فورمز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں درج مقدمات کیلئے متعلقہ فورمز سے رابطہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 29 مقدمات درج ہیں۔ عدالت کے حکم پر شکایت کنندہ کو تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قانون کے مطابق کیسز کی تفصیلات کے لیے ابھی تک رابطہ نہیں کیا اور انہیں انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت متعلقہ حکام سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومتی وکیل کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعظم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حوالے سے متعلقہ فورمز سے رابطہ کرنے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست سابق وزیراعظم کی حیثیت سے پی ٹی آئی سربراہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔


Previous Post Next Post

Contact Form