'الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز دینے سے انکار توہین عدالت کے مترادف ہے'

 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو انتخابی فنڈز دینے سے انکار توہین عدالت کے مترادف ہوگا۔

پرویز الٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کے خلاف بغاوت کا راستہ چنا ہے اور 'خدا باپ' لندن سے حکومت کو ہدایات دے رہے ہیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آئین کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں وہ آئینی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ اگر پیپلز پارٹی آئین دینے کا دعویٰ کرتی ہے تو اسے آئین کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قوم آئین کی بالادستی کے لیے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے اور نواز شریف کی عدلیہ کو نیچا دکھانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی سے انکار نہیں کر سکتی۔ الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی سے انکار توہین عدالت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور پاکستان مزید ساتھ نہیں چل سکتے کیونکہ معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور موجودہ حکومت عالمی اداروں کے سامنے اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form