عمران خان کا عید الفطر کے بعد پرامن احتجاج کا اعلان

 


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کے بعد پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔


پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی عید الفطر کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمرانوں نے 27 اپریل کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت نے ابھی تک حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایک بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے 3 ہزار کارکنوں کو گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ عید کے بعد پرامن احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں۔ انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ قوم کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نئے انتخابات کے انعقاد تک معاشی بحران ختم نہیں ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک میں جمہوریت کا تحفظ کر رہی ہے اور قوم کو سپریم کورٹ اور آئین کا ساتھ دینا ہوگا۔

Previous Post Next Post

Contact Form