پیٹرول کی قیمت 282 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔



ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور شرح مبادلہ میں فرق ہے۔


پیٹرول کی قیمت میں 282 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 293 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 174.68 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔


دوسری جانب حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 180 روپے 28 پیسے سے بڑھ کر 186 روپے 07 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 31 مارچ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز تک کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ 15 مارچ کو حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے اور 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Previous Post Next Post

Contact Form