لاہور:(پاک آنلائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، دو بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔
مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی۔ توقع ہے کہ شریف خاندان رمضان کے آخری دس دن مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور عید الفطر سعودی عرب میں منائیں گے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے رمضان المبارک کے دوران نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو بطور شاہی مہمان عمرہ ادا کرنے کی دعوت دی تھی۔