توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست مسترد



اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔ سابق وزیر اعظم کو صبح ساڑھے آٹھ بجے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکلا خواجہ حارث اور فیصل چوہدری نے کیس کی فوری سماعت کی مخالفت کی اور اسے پیسے اور وقت کا ضیاع قرار دیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل کو کرنے کا حکم دیا تھا تو پھر فوری سماعت کی کیا ضرورت ہے۔ خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ 29 اپریل کو ہونے والی سماعت کے مطابق کیس کی تیاری کر رہے ہیں اور جس نے بھی عمران خان کے خلاف درخواست دائر کی ہے وہ انہیں نشانہ بنانا چاہتا ہے۔
Previous Post Next Post

Contact Form