اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے آئی ایم ایف معاہدے میں کردار ادا کرنے کی درخواست

 

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔



ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے آئی ایم ایف معاہدے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔


امریکی سفیر سے ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسحاق ڈار کو دوطرفہ تعاون بڑھانے اور آئی ایم ایف معاہدے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی تھی کہ اسے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی تصدیق مل گئی ہے۔

اسلام آباد جنوری کے آخر سے آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں طے پانے والے 6.5 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج میں سے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔


فنڈنگ کو کھولنے کے لئے، حکومت نے سبسڈی میں کٹوتی کی ہے، ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی حد ختم کردی ہے، ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے.


وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قرض دہندہ نے پاکستانی حکام کو اس پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

Previous Post Next Post

Contact Form